گلگت بلتستان

عوامِ نگر نے ہمت کی نئی مثال قائم کر دی، اپنی مدد آپ کے تحت گورو جگلوٹ سے غلمت نگر تک روڑ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا

نگر( ریا ض علی) صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کی بے حسی اور عدم دلچسپی کے باعث نگر کے عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت شاہراہ قراقرم نگر سیکشن کو ٹریفک کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے روز سینکڑوں عوام نے گورو جگلوٹ سے غلمت نگر تک شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی ہے۔ تھول تا چھلت نگر تک کے عوام نے صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو او کی بے حسی اور عدم دلچسپی کو دیکر اپنے مدد آپ کے تحت شاہراہ قراقرم ہنزہ نگر سیکشن کی بھالی کے لئے میدان میں آگئے۔

جمعرات کے روز عوام نے گورو جگلوٹ تا غلمت نگر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شاہراہ قراقرم نگر کے ساتھ متصل علاقوں میں اعلانات کروائے گئے ہیں کہ تمام عوام جمعہ کے روزغلمت ، یل ، پسن ، ناصر آباد میں بلاک شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے پہنچ جائے تاکہ جمعہ کے روز نگر سیکشن میں بلاک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button