سیاست

تیز ترین بحالی کے کاموں پر تنقید کرنے والے سٹوپڈ (احمق) لوگ ہیں، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ بروقت اور تیز ترین بحا لی کے کا موں پر تنقید کر نے و الے سٹو پڈ لو گ ہیں ان کو عوام سے کو ئی ہمددردی نہیں اور نہ ہی یہ ٹو لہ گلگت بلتستان جیسے حسین اور جمیل خطے کی تعمیر و تر قی چا ہتے ہیں ، اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا ہے کہ یہ وقت تنقید اور پرو پیگنڈ ہ کا نہیں مشکل کی اس گھڑ ی میں جس تندہی کیساتھ بحا لی کا کا م ہو رہا ہے جوما ضی میں نہیں دیکھا گیا ، سیلاب اور قدرتی آفات نمٹنے کیلئے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے حا لیہ با رشوں سے خطے میں جا نی و ما لی نقصا نا ت ہو ئے ہیں ان کے ازالے کیلئے صو با ئی حکو مت روز اول سے فکر مند ہے اور عملی اقدا ما ت پر کار بند ہے ، متا ثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا ، سڑ کو ں کی بحا لی کیلئے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او حکو مت گلگت بلتستان کو مدد فراہم کررہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وفا ق بھی بحا لی کے کا مو ں میں مخلصا نہ اقد مات کررہی ہے ، وزیر اعظم پا کستان میا ں محمد نواز شریف اور وفا قی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چو ہدری محمد بر جیس طا ہرکی خصوصی ہدا یت پر خورا ک کی کسی بھی ممکنہ کمی کو پو را کر نے کیلئے عملی اقد ما ت کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button