صحت

پی پی ایچ آئی دیامر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی ریلیف میڈیکل کیمپس کا آغازکردیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی آیچ آئی دیامر نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ ضلع دیامر کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی ریلیف میڈیکل کیمپوں کا آغاز کیا ہے داریل کے سب سے زیادہ متاثرہونے والے گاؤں بشیے میں آج ایمرجنسی ریلیف میڈیکل لگایا جس میں پی پی آیچ آئی کے ڈاکٹروں نے 432مریضوں کا طبی معائینہ کیا اور مفت ادیات بھی تقسیم کئے اس موقع پر مریضوں نے پی پی آیچ آئی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ پہلی بار انہیں گھر کے دہلیز پر مفت طبی معائینہ اور ادویات کی سہولت مل گئی ہے یاد رہے کہ ضلع دیامر میں بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک پی پی آیچ آئی دیامر نے ڈوڈشال،داریل،بھشے،تھک جل ،تھور دیگر ایریاز میں ایمرجنسی ریلیف میڈیکل کی سہولت فراہم کی ہے۔عوام دیامر نے پی پی آئی دیامر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی ان طبی سہولتوں کو عوام کے دہلیز تک پہنچاتے رہینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button