گلگت بلتستان

ہنزہ میں آٹے کی شدید قلت، خواتین نے گورنر گلگت بلتستان کے محل تک احتجاجی ریلی نکالی

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ میں آٹے کی شدید قلت اور حکومت کی بے حسی کے خلاف کریم آباد کی خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جاپان چوک سے گورنر میر غضنفر علی خان کے محل تک احتجاجی ریلی نکالی ۔

ریلی میں شریک خواتین حکومت کی نااہلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہی تھی۔ ریلی پرامن طور پر میر پیلس کے سامنے اپنا احتجاج رکارڈ کروانے کے بعد اختتام پزیر ہوگئی۔

ریلی میں شریک خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے ہمارے بچے بھوکے ہیں مسلسل چاول کھانے سے گھر کے افراد بیمار ہونے لگے ہیں کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ بعض گھروں میں فاقے شروع ہوچکے ہیں اور حکومت کی جانب سے دعووں کے باوجو د ایک کلو آٹا بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

ایک بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ میں بلڈ پریشر کی مریض ہوں اور چاول کھانے کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہے۔ میں کس سے جاکر فریاد کروں حکومت کہا ں ہے؟ کیا ہم کو بھوکے مارنے کا ارادہ ہے؟

یاد رہے کہ حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد شاہراہ قرارم بند ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں آٹے کے شدید قلت کا سامنا ہے اور اشیائے خوردنوشت کا بحران پیدا ہوچکاہے ۔

علاقے میں کئی گھرانے ایسے ہیں جو صرف چاول کھا کر گزارہ کررہے ہیں اب تک کسی قسم کی  امداد اور اشیائے خوردنوش ان علاقوں نہیں پہنچا ہے لوگوں کو پریشان اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button