متفرق

چپورسن روڑ پرکام جاری، سست روی کی وجہ سے عوام پریشان

گلگت (حیدر علی گوجالی) چپورسن میں مقامی رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت میں مصروف ہیں، انتظامیہ بھی چپورسن روڈکی بحالی کیلئے سر توڑکوشش کر رہی ہے،مشینری پہنچادی گئی ہیں انشااللہ دو دنوں میں روڑکھل جائیگی۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر میر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھو ں نے کہ مسگر روڈکو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور چپورسن روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے ایک ٹریکٹر اور ایک ڈوزر پہنچا دیا گیاہے اور رضاکار بھی انتظامیہ سے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ سوست سے چرجیسن تک روڈمکمل ہوچکا ہے۔ دوسری طرف سوست میں چپورسن کے عمائدین نے بتایا کہ چپورسن روڈ پر کام کآغاز ہوچکا ہے لیکن نہایت سست روی سے کام شکار ہے ، ایکسویٹر نہ ہونے کہ وجہ سے کام میں خلل پڑ رہا ہے، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کہیں سے ایکسویٹر کا بندوبست کیا جائے۔اپر گوجال کے والنٹئرز اسماعیلی کونسل کی سربراہی میں روڑ کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں غذائی بحران شدت اختیار کر گئی ہے تمام دکانیں اور اسٹورز خالی ہوگئے ہیں۔ ڈیزل اور پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ عمائدین نے سیاسی نمائندوں کی غفلت اور علاقے کے عوام کو سراسر نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی نمائندوں کو چاہئیں کہ کم ازکم فضائی دورے کر کے عوام کی خبر لیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں، الیکشن کے دنوں میں بلند بانگ دعوے کرنے والوں کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا۔ انھوں نے وزیر تعمیرات سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں ہونے والی تباہی کے پیش نظرجلد از چپورسن روڑپر تیزی سے کام کرنے کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ علاقے کے عوام مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button