صحت

نو سال گزرنے کے باوجودگانچھے میں واقع پچاس بیڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کی پوسٹیں منظور نہ ہوسکیں

گانچھے (محمد علی عالم) 2009میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کو اپ گریڈ کر کے پچاس بیڈ کردیا گیا مگر سات سال گزرنے کے باوجود پچاس بیڈ ہسپتال کی پوسٹیں منظور نہیں ہو سکی اس کے علاوہ تیس بیڈ کے 19پوسٹیں بھی خالی ہے ان پوسٹوں کی خالی ہونے سے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو مسائل دلدل میں پھنس گئے ہیں اس وجہ سے ہسپتال میں عملے کی کمی کا سامنا سال بھر رہتا ہے تفصیلات کے مطابق 2009کے سابقہ دور حکومت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کو اپ گریڈ کر دیا تاہم ابھی تک کوئی ایک بھی پوسٹیں منظور نہیں ہوئی ہے عوامی حلقوں کا کہناہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور محکمہ صحت گلگت بلتستان فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں بچاس بیڈ کے 80پوسٹیں اور تیس بیڈ کے 19پوسٹوں کو منظور کر کے دیا جائے تاکہ ہسپتال کے مسائل حل ہوسکے ،پوسٹوں کی کمی سے ہسپتال مسائل کا شکار ہے ۔ہسپتال میں بہت سے ملازمین رضا کارانہ طور پر کئی سالوں سے اس امید پر کام کر رہے ہیں کہ پوسٹوں کی منظوری سے ہم بھی مستقیل ہو جائیں گے ۔ہسپتال میں ڈاکٹرز کی شدید کمی کا بھی سامنا ہے ہسپتال میں گائنالوجسٹ نہ ہونے سے خواتین مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button