عوامی مسائل

وزیر بلدیات نے استورمیں خیمہ بستی کا دورہ کیا، امدای اشیا تقسیم کی

استور(سبخان سہیل) استور کے بالائی علاقعے بلشبر گاوں کے متاثرین میں صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان اور ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ نے ایشاء خوردنوش، کمبل سمیت دیگر چیزوں کی ریلف تقسیم کیا۔ گاوں بلشبر کے 19گھرانے گزاشتہ دو ہفتوں سے ٹینٹوں میں اپنے بال بچوں کے ساتھ اپنی زندگی گزر رہے ہیں۔ استور انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گاوں بلشبر کے متاثرین میں راتوں رات ٹینٹ تقسم کیا جس کے بعد سے اب تک یہ تمام گھرنے لونیڈات کے مقام پر ٹینٹ ویلج بنا کر انتظامیہ نے وہاں شفٹ کیا تھا۔

صوبائی وزیر بلدیات نے آج ٹینٹ ویلج کا دوہ کیا جہاں پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت اللہ کی طرف سے قوموں میں آزمایش کے لیے آتے ہیں ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ پورے ضلع استور میں اتنی بڑی طوفانی بارش کے باوجود ایک بھی قیمتی جان کا ضیاء نہیں ہوا ہے ہمیں اس دکھ کی گھڑی میں ایک دوسروں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے نہ ایک دوسروں کے خلاف بیانات دینے چاہئے۔ میں اپنی جانب سے اور صوبائی حکومت کی جانب سے آپ تمام سے معافی مانگتا ہوں ہم لوگ بھر وقت آپ لوگوں کی خبر لینے نہیں آسکے کیونکہ استور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مجھے راستے سے واپس جانا پڑا۔ صوبائی حکومت اپ تمام کے ضروریات زندگی کی تمام تر چیزیں بہت جلد فرہم کرئے گی میں استور کی ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر رحمن شاہ، دونوں اسسٹنٹ کمشنرز اور ان کے پورے عملے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے دن رات ایک کرکے ضلع استور کی رابطہ سڑکیں بحال کرنے اور تمام متاثرین کی بھر وقت مدد کی ہے ۔ میں نے استور کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا ہے علاقے میں درجنوں مکانات ، موشی خانے، لوگوں کی زمینیں تباہ ہوئی ہے تاہم پورے ضلے میں ایک بھی انسانی جان کا ضیاء نہیں ہوا ہے محکمہ ورکس استور کو بھی میں سلام پیش کرتا ہوں ان کے پورے عملے نے ان دو ہفتوں میں دن رات کام کیا ہے اللہ کا شکر کے دیگر اضلاع کے نسبت استور میں اتنا نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کو صوبائی حکومت پوری مالی مدد کرئے گی۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات نے متاثرین کو نقد بیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحمن شاہ نے کہا کہ ہم پورے ضلعے کے متاثرین کے گھر گھر جا کر ان کی خبر لیں گے اور جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں وہ مایوس نہیں ہو اس دکھ کی گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز دن ہو یا رات جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں حاضرہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہماری ڈیمانڈ کے مطابق یہ ریلف آپ تک پہنچایا جارہا ہے۔ آپ کے دونو ں ممبران کی کوششوں سے مزید بھی ریلیف فرہم کی جائے گی۔متاثرین سے اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل، پاکستان مسلم لیگ ن استور کے جنرل سیکرٹری محمد سیلم خان نے بھی خطاب کیا۔ متاثرین بلشبر کی جانب سے محمد دین نے صوبائی وزیر بلدیات ، ڈپٹی کمشنر استور ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر سمیت پورے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button