جرائم

صحافی کی دکان پر ڈاکہ ڈالنے والا چور چترال پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، مسروقہ مال کا ایک حصہ برآمد

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کے ایک مقامی صحافی کے دکان کے اسٹور سے گزشتہ دنوں چوری شدہ سامان راغ گاؤں کے رہائشی ملزم عبدالقادر خان ولد محمد کریم خان کی نشاندہی پر چترال بازار میں مختلف دکانوں سے برامد کرلئے گئے جن میں امپورٹڈ کمبل ، چٹا ئی، دری اور بیڈ شیٹ شامل ہیں ۔ چترال تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سلطان بیگ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد کی موجودگی میں مقامی صحافیوں کو بتایاکہ ملزم نے دکان کے اوپر منزل میں واقع اسٹور سے تقریباً چارلاکھ روپے کی مالیت کا سامان چراکر چترال بازار کے مختلف مقامات پر دکانداروں کو فروخت کردیا تھا۔جس میں سے ملزم کی نشاندہی پرایک لاکھ دس ہزار کی سامان برآمد کردی گئی جبکہ دیگر کی تالاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جن میں ان کے ساتھ شریک کار ساتھیوں کی نشاندہی بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن دکانداروں سے برامدگی ہوئی ہے ، ان میں سبزی منڈی کے دکاندار صوبیدار (ریٹائرڈ) انوار لحسن، گولدور چوک کے قریب بائی پاس روڈ پر دکاندار قادر خان، شاہی بازار کے محمد ایوب اور کڑوپ رشت کے قریب بائی پاس روڈ پر رحمت عزیز شامل ہیں جن کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعہ 411کے تحت کیس درج کرکے ان کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کئے جائیں گے۔ اس کیس میں ایڈیشنل ایس ایچ او قاضی فیض محمد اور اے ایس آئی ناصر علی اور حوالدار ناظم بیگ کی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button