گلگت بلتستان

صوبائی حکومت نے 247 زلزلہ زدگان میں ایک کروڑ اناسی لاکھ سے زائد روپوں کے چیکس تقسیم کئے

گلگت(پ ر)صوبائی حکومت نے حالیہ زلزلہ زدگان کو ایک کروڑ اناسی لاکھ ستر ہزار کے چیکس تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنرگلگت میں منعقدہ تقریب میں ضلع گلگت کے حلقہ نمبر 1اورحلقہ نمبر2کے 247زلزلہ متاثرین کو ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خا ن نے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ ایڈووکیٹ اورپارلیمانی سیکرٹری برائے صحت فدا خان بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرین کو ایک لاکھ چالیس ہزارجبکہ معمولی نقصان پہنچنے والے گھروں کے متاثرین کو 70ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی جعفر اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورزلزلہ متاثرین ، سیلاب زدگان اوردیگرمتاثرین کو تنہا نہیں نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری پیشہ عوام کا پیسہ ہے اورعوام پر ہی خرچ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری چیکس کی تقسیم میں تقسیمات کو یقینی بنایاگیا ہے اور مستحق متاثرین کو ہی انکا حق دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button