کھیل

سکردو میں سکول اور کالج کے گراونڈ کو بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

سکردو(پ ر)سکردوفٹ بال ایسوسی ایشن ،ہاکی ایسوسی ایشن ،کرکٹ ایسوسی ایشن اورسپورٹس آفیسر سکردواسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سکردوبشمول تمام سپورٹس کلبوں کے نمائندوں کاایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سکردومیں بڑھتی آبادی کے پیش نظر اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت سکول ،کالج گراونڈ کو بند کرنے پرتشویش کااظہا رکیاگیا اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے زیرتعمیر سٹیڈیم کی ناقص کاموں پر بھی تشویش کااظہارکیاگیا اورسکردو پولیس کے ساتھ جوزبانی معاہدہ اس وقت کے ایس ایس پی کے ساتھ ہواتھا اس پر بھی کافی بحث ومباحثہ ہوا تمام ایسوسی ایشن اورسپورٹس کلبوں نے پولیس انتظامیہ کوبذریعہ پریس یہ باورکرانا چاہتا ہے کہ پولیس ڈپارٹمنٹ موجودہ سٹیڈیم سے PTSکوفوری خالی کریں اور گراونڈ کوسپورٹس ایسوسی ایشن کے حوالے کیاجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button