معیشت

مہدی آباد کھرمنگ میں نیشنل بینک کے اے ٹی ایم نے کام شروع کردیا

کھرمنگ(خصوصی رپورٹر) کھرمنگ کے ہیڈکوارٹرمہدی آباد میں نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے اے ٹی ایم سروس شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع کھرمنگ میں پہلی دفعہ اے ٹی ایم مشین نصب کرنے پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دور گئی ۔ پہلے ہی دن عوام کی سینکڑوں تعداد نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی جبکہ کھرمنگ کی عوام خاص طور پر مہدی آباد کی عوام نے اے ٹی ایم مشین کی تنصیب پر نیشنل بنک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ مہدی آباد علاقہ کھرمنگ کا واحد جگہ ہے جہاں انٹرنیٹ ڈی ایس ایل سہولت کے ساتھ ساتھ چار بنکیں کام کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button