سیاست

کاچو امتیاز کی رکنیت معطل کی جاچکی ہے، قانونی تقاضہ پورا کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے: ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی پریس کانفرنس

گلگت(فرمان کریم)مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے قائدین نے کہا ہے کہ ایم ڈبلو ایم کے ٹکٹ پر اسمبلی کا رکن منتخب ہونے والے سکردو حلقہ 2کے ممبر کاچو امتیاز حیدر نے ضمیر فروخت کرکے پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پارٹی پالیسی کے خلاف کونسل الیکشن میں ووٹ دینے پر موصوف کی رکنیت معطل کردی گئی ہے اور شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ کاچو امتیاز حیدر کی ضمیر فروشی کرکے خلاف سپیکر قانون ساز اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست دیں گے اسمبلی رکنیت معطل نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں گے بدھ کے روز گلگت پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قمبری ،سیکریٹری سیاسیات غلام عباس ،ترجمان الیاس صدیقی ،ودیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن میں ایم ڈبلو ایم کے تینوں ممبران کی موجودگی میں پولیٹیککل کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کو نسل کے آزاد امید سیٹ حیدر کو ووٹ دیاجائیگا مگر الیکشن کے دن کاچو امتیاز نے اپناضمیر سید افضل کے ہاتھو ں فروخت کرکے قوم کاسر شرم سے جھکادیاکروڈوں روپوں کی آفر ہمارے دیگر منتخب ممبران کو بھی ہوئے تھے مگر انہوں نے اپناضمیر فروخت نہیں کیا کاچو امتیاز حیدر جیسے غداروں کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے اور سکردو کے عوام بھی ایسے غداروں کو نشان عبرت بنادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کونسل الیکشن کے اخری رات تک کاچو امتیاز ہمیں یقین دلارہا تھا مگرعین وقت پر دیامر کے ایک ریٹائرڈ آفیسر کی فون کال نے کاچوامتیاز کا فیصلہ تبدیل کرایا وقت آنے پر اس کا نام بھی منظر عام پر لائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button