متفرق

متاثرین سیلاب کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے 16 کروڑ مالیت کا امدادی سامان گلگت پہنچنا شروع ہوگیا

گلگت(فرمان کریم )گلگت بلتستان میں حالیہ بارش سے متاثر ہونے ہوالے خاندانوں کوپنجاب حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 16کروڈ روپے کی امدادی سامان جس میں ادویات،خیمے،کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ریلیف گلگت پہنچ گیا 25ٹرکوں پر لدے سامان گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال،صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی رانا،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر نے سکوار چونگی پر محکمہ خوراک پنجاب کے آفیسران سے وصول کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،اور صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ سابق دور حکومت میں متاثرین کے نام پر امدادی سامان خرد برد کی گئی موجودہ حکومت متاثرین کو کسی بھی سطح پر ان کے حق سے محروم نہیں رکھے گی اور شفاف طریقے امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام پر جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی ہے پنجاب حکومت نے بھر پور تعاون کیا ہے پیپلز پارٹی دور حکومت میں بھی 144ٹرکوں پر امدای سامان بھیجا تھا ۔مگر اب صورتحال یہ ہیکہ سندھ میں پی پی کی حکومت ہے اورKPمیں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ان کے ورکر متاثرین کے نام پر یہاں سیاست چمکارہے ہیں بہتر ہو تا کہ سیاست چمکانے سے متاثرین کے لئے صوبوں سے امداد لاتے پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر اسلام آباد میں بیٹھ کر بیانات دے رہاہے ۔بیانات دینے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں اس کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

2

انہوں نے کہا کہ متاثرین تک یہ امدادی سامان شفاف طریقے سے پہنچانے کے لئے اسمبلی میں ایک طریقہ کار وضع کریں گے جس کے بعد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتیں ہم پر تنقید کرنے کے بجائے صوبوں سے امداد لائے تاکہ متاثرین کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے ایک سوال پر حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ متاثرین کے نقصانا ت کے ازالہ کرنے کے لئے سرو ے کا آغاز ہوگیا ہے۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضے ادا کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button