متفرق

کوہستان میں بارشوں اور سیلاب سے ملبے تلے دبے افراد سمیت 41 اموات ہوئیں، 121 گھر مکمل تباہ ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ جاری

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ضلع بھر میں 41اموات ہوئیں جن میں ملبے تلے دبے 25افراد بھی شامل ہیں جبکہ داسو اور کندیا میں 121گھر مکمل تباہ ہوئے ۔کوہستان کے دو مزید تحصیل پٹن اور پالس کے عمارات کی تباہی کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ کے ذمہ دار فضل مالک کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق کی ہدایت پر اب تک 50خاندانوں کو فوڈآئٹم مہیا کرچکے ہیں جن میں تحصیل داسواورکندیا کے خاندان شامل ہیں جبکہ 70خاندانوں کو نان فوڈ آئٹم دئے جاچکے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل داسو میں60اور تحصیل کندیا میں 15گھر جزوی طورپر متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق 13پن چکیاں ،23بجلی کے جنریٹرز، 324بکریاں اور 41گائے سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، جبکہ تحصیل پٹن اور پالس کی رپورٹ تاحال نہ آسکی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button