تعلیم

گانچھے، سب ڈویژن ڈاغونی میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد

گانچھے (خصوصی رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سب ڈویژن ڈاغونی میں داخلہ مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ہائی سکول کھرکوہ ،مڈل سکول لہر ،مڈل سکول گربونگ کھرکوہ اور پرائمری سکول تھنا کھرکوہ کے بچے اور اساتذہ شریک تھے جو کھرکوہ لہر سے شروع ہو کر مختلف محلوں سے ہوتا ہوا کھرکوہ تھنا پر اختتام ہوا ریلی میں بچوں نے پلے کارڈ اور بیزر اُٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کے فوائد اور اسکے حق میں نعرے درج تھے ریلی کا مقصد سکول نہ آنے والے بچوں کو سکول میں لانے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا اور ریلی کے اختتام پر مقریرین نے باہر بچوں کو سکول تک لانے کے قانونی ،شرعی تقاضوں کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں علم وتعلیم اور تربیت پر روشنی ڈالا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محسن علی ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر این سی ایچ ڈی نے کہا کہ ہم نے سکول سے باہر ہر پندرہ طلبہ پر ایک کلاسز کمیونٹی فیڈر سکلو کے نام س قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مقامی آبادی مستفید ہو سکتی ہے اس طرح کے سکولوں کے قائم کا مقصد پانچ سال کی عمر کے بچہ کو اس کے ہی عمر میں سکول کی سہولت بہم پہنچانا ہے کیونکہ اکثر والدین آٹھ سال کے بچے کو پانچ سال کا قرار دے کر داخلہ کراتا ہے جس کے باعث بچے کی تعلیم اور تربیت شروع ہی سے منفی اثرات مرتب ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیلپمنٹ نے میلینیم ڈویلپمنٹ گول کے حصول میں کامیابی کے بعد اب سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گول کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے اس ضمن میں کمیونٹی فیڈر سکولوں کے قیام کے ساتھ تعلیم بالغان کے مراکز اور سو کمیونٹی فیڈر سکول کے قیام پر کام ہو رہا ہے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر تعلیم سب کے لئے کے اہداف حاصل کرنے میں کوشاں ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button