عوامی مسائل

تھورگو پڑی کے قریب دریائے سندھ میں گرنے والی کار کے دولاپتہ مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی

سکردو ( چیف رپورٹر) تھورگو پڑی میں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا تاہم کار حادثے کے نتیجے میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے افراد کو نہیں نکالا جاسکا آپریشن میں ریسکیو 1122پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا تاہم انہیں لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا کمشنر بلتستان ریجن محمد شگری نے سرچ آپریشن کا معائنہ کیا اس موقع پر غلام رسول ریسکیو 1122کے میڈیا کوارڈینیٹر نے کمشنر بلتستان ریجن کو سرچ آپریشن کے بارے میں مکمل بریفنگ جبکہ ریسکیو کے اعلیٰ آفیسران ہوم سکریٹری کے ہدایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے گلگت میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ریسکیو 1122 سکردو کے ذمہ دران کی غیر موجودگی کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آپریشن چھوٹے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں جس میں ریسکیو ادارے کے اعلیٰ آفیسران کی غفلت اور حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ قومی ادارہ بھی زبوں حالی کا شکار ہورہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button