متفرق

سید اسد زیدی، سابق ڈپٹی سپیکر، کی ساتویں برسی کھرمنگ میں عقیدت اور احترام سے منائی گئی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز کونسل گلگت بلتستان سید اسد زیدی شہیدکی ساتویں برسی ان کی آبائی گاوں سادات کالونی بیانا کھرمنگ میں ا نتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں بلتستان بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس سلسے میں مرحوم کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتما م کیا گیا تھا قرآن خوانی کے فورا بعد ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقررین نے مرحوم اسد زیدی کی خدمات خاص کر بلتستان کیلئے ان کی قربانیوں پر ان کوسنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ مقررین نے انپی خطاب میں کہا کہ مرحوم نے کھرمنگ میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس میں انٹر کالج کھرمنگ سر فہرست ہے جبکہ مرحوم ایک قابل وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی ، ادبی اور سماجی کارکن بھی تھے ۔جب مرحوم حیات تھے اس وقت علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جبکہ قانون ساز اسمبلی کا ممبر اقبال حسن اقتدار میں آکر سال گزرنے کے باوجود ابھی تک علاقے میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا گیا موصوف کو مرحوم شہید کی نقش قدم پر چل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے۔ بعد میں خطاب کرتے ہوئے شہید اسد زیدی کے بھائی اور تحریک انصاف رہنما سید امجد زیدی نے شہید کی ساتھویں برسی میں شرکت کرنے والے تما م عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے کئے دعائے مغفرت کی گئی اور شہید اسد زیدی کی مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button