گلگت بلتستان

پاکستان تحریک انصاف کےیومِ تاسیس پر گلگت میں تقریب منعقد

گلگت( فرمان کریم) ممبر قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان و ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے کہا کہ ہے۔اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے میں بہت سے خدشات جہنم لیں گے۔ گلگت بلتستان پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے لیکن پاکستان حکمران اس اہمیت کو نہیں جانتے ہیں۔ پاک فوج کو گلگت بلتستان کی اہمیت کا انداز ہے۔گلگت بلتستان کی حالت ناگفتہ ہے جنرل راحیل شریف سے اپیل ہے کہ گلگت بلتستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کااظہار اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے 20واں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران گلگت بلتستان کو اپس کے آئینی حقوق دینے میں مخلص نظر نہیں آرہے ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو گلگت بلتستان کی اہمیت کا انداز نہیں ہے۔ اقتصادی رہداری ، دیامر ڈیم اور بونجی ڈیم جیسے میگا پراجیکٹ گلگت بلتستان میں ہو رہی ہے۔ اس نہ صرف گلگت بلتستان کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے چیئرمین مشاہد حسین سے رابط کیا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو کیا ملے گا مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو سی پیک میں کوئی حصہ نہیں رکھا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے اور حکمران جی بی سے مخلص نہیں ہے۔گلگت بلتستان کے 18لا کھ عوام اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے لئے قربانی دی ہے 5جنگیں لڑی ہے۔ نشان حید ر حاصل کیا ہے۔ اور آیندہ بھی پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ جب ہم اپنا حق مانگتے ہیں تو حکمران ہمارے اوپر ٹیکس عائد کرتے ہیں جب تک پاکستان کے حکمران ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیتے ہیں ٹیکس دینے کا سوال ہی پید انہیں ہو تا ہے ۔ صوبہ سرحد کے بعض علاقوں کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے باوجود وہاں کے عوام ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کو نمائندگی نہ ملنے کے بعد بھی ہمارے او پر زبردستی ٹیکس عائد کرتے ہیں۔ حکومت سبسڈی کی مد میں کوئی بھیک نہیں دے رہا ہے یہ ہمارا حق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کشمیروں پر اعتماد نہیں کر تا ہے۔ کشمیر والے کو کہا جائے کہ پاکستان کے حق میں ووٹ دو گے تو کشمیری پاکستان کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے پاکستان کو اُن پر اعتبار نہیں ہے اس کے برعکس گلگت بلتستان کے عوام پر پاکستان کا بھر پور اعتماد ہے یہاں کے عوام نے پاکستان کی بقا کے لئے اپنی جانیں دی ہے۔ یوم تاسیس کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کنوئینر حشمت اللہ خان نے کہا کہ 20سال پہلے عمران خان نے ایک پودہ لگایا تھا جو اب ایک تناور درخت بن چکا ہے یوم ساسیس کے دن ہم عہد کرنا ہے کہ ملک سے کرپشن اور اقرباء پروی کو ختم کرنے مہں اپنا کردار ادا کرے ۔ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ ملک لہو لہان ہو رہا ہے۔ کرپشن عام ہے جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں کہ بلا تفریق احتساب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

1

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مسائل میں گھیرا ہو ا ہے۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان میں مسائل کے حل میں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔گلگت بلتستان کو اکنامک کوریڈور کے معاملے میں نظرانداز کرنا تشوشناک ہے۔ عوام گاڑیوں کے دھواں اور گرد غبار دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔صوبائی حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوام کے ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرنے سے باز رہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ خالصہ سرکار کو عوام میں تقسیم کیا جائے اور عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دیے جائے تب عوام ٹیکس دینے کے لئے تیا ر ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی آرگنائز پاکستان تحریک انصاف فتح اللہ خان نے کہا تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو ایک سال کا ٹائم دیا ہے اس ایک سال میں مسلم لیگ(ن) ہنی مون منائے بعد میں مسلم لیگ (ن) کو آرام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے لئے ٹف ٹائم دیگے۔ اگر میں نے شاہراہ قراقرم جگلوٹ کو ایک ہرہفتے کے لئے بلاک کیا تو مسلم لیگ(ن) کی ہوا نکل جائے گی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تو مسلم لیگ (ن) کو کھڑا ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو منظم کرنے میں وقت لگے گا۔ انشااللہ تحریک انصاف کے ٹائیگر پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا رول ادا کرینگے۔

تقریب سے پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے آرگنائزر عزیز احمد، ضلع غذر عطا الرحمن ، حلقہ 6ہنزہ الیکشن کے امیدوار نجیب اللہ ، سابق آرگنائز ضلع گلگت فاورق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button