گورنر اور وزیر اعلی سمیت اعلی حکام کا وفد ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کا دورہ کرے گا

گورنر اور وزیر اعلی سمیت اعلی حکام کا وفد ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کا دورہ کرے گا

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( فرمان کریم) گورنر گلگت بلتستان میر غضفر علی خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کل 26اپریل کو ہنزہ اور نگر کا دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گورنر گلگت بلتستان ہررسپورداس ضلع نگر میں ڈی سی آفس کا افتتاح اور سکندر آباد تا خضر آباد پل کا بھی افتتاح کرینگے۔جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گنش تا ہسپر پل کا افتتاح کرینگے۔ ہنزہ دورے کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ناصر آباد ، علی آباد اور ہسپر میں اجتماع عام سے خطاب بھی کر ینگے۔ اس دور ے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ڈپٹی سپیکر سمیت صوبائی وزراء بھی شریک ہو نگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔