متفرق

پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سکردو پہنچ گئے، جیالوں نے والہانہ استقبال کیا

سکردو(رجب علی قمر ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے اس سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ہرگز سکردوروڈ نہیں بنائے گی سکردورڈ پر سرمایہ کاری چائینہ کر رہا ہے نواز شریف اپنی جاگیر نہیں خرچ نہیں کر رہے ہیں ہم روڈ کی تعمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے گمبہ سکردو میں پیپلزپارٹی کے استقبالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو روڈ کا ٹینڈر ملتوی ہونے کے بعد بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو دریا میں چھلانگ مارنی چاہئے لیکن چھلانگ مارنے کے بجائے یہ لوگ پھر بھی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہوتا ہے اورینج ٹرین منصوبے کو 6مہینوں میں مکمل کیا جاتا ہے اور ملتان میں میٹرو کے منصوبے پر صرف 3ماہ لگتے ہیں لیکن سکردو روڈ کا ٹینڈر کم ز کم دس مرتبہ توملتوی کیا گیا ہے یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ مسلم لیگ ن سکردروڈ پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں کوتاہیاں ہو ئی ہیں انشاء اللہ آئندہ ہم اپنی غلطی نہیں دہرائیں گے

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن لومڑی ہے ہم لومڑی کی ایک ایک چال سے واقف ہیں ہم کسی صورت میں لومڑی کی چال کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ وہ مذہبی جماعتیں گلگت بلتستان میں سیاست کر رہی ہیں جو پنجاب میں یونین کی نشست نہیں جیت سکتیں ہمارے دور میں دھرنے دینے والی مذہبی جماعتیں اس وقت کیوں خاموش ہیں مذہبی جماعتیں اس لئے خاموش ہیں کیونکہ ان کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہے وہ ایف آئی آر سے خوفزدہ ہو کر حکومت کے خلاف بولنے کیلئے تیار نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی زمینوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور زمینوں کی ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو زمین پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ جب ہمارے دور میں دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ آیا تو ہم نے وفاق کو لکھا کہ دیامر کی زمینیں عوام کی ملکیت ہیں لہٰذا عوام کو زمینوں کا معاوضہ دیا جائے ہماری درخواست پر وفاق نے دیامر کے ڈیم متاثرین کو عوامی زمینوں کا معاوضہ فراہم کیا آج حکومت بتائے کہ وہ زمینوں پر قبضہ کیوں کر رہی ہے؟ اور انہیں عوامی زمینیں خالصہ سرکار کیوں نظر آرہی ہیں؟ ہم کسی کو عوامی زمینوں پر قبضہ کر کے انہیں بندر بانٹ کر نے نہیں دیں گے

پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہاہے کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بلتستان میں پیپلزپارٹی مکمل طورپر ختم ہو گئی ہے مگر کامیاب جلسے نے لوگوں کے اندازے غلط ثابت کر ردیئے ہم آج یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکتی اور بلتستان میں یہ جماعت ہمیشہ کامیاب اور مستحکم رہے گی کوئی قوت پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ سکردوروڈ کا ٹینڈر10 20 میں ہمارے دور حکومت میں ہوا تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے ٹینڈر منسوخ کر دیا ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم سکردوروڈ تو بناؤ ہم ساتھ دیں گے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم سکردوروڈ کے مسئلے پر کوئی سیاست نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سکردو روڈ کے معاملے پر از خودنوٹس لیں کیونکہ روڈ ناقابل استعمال ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نام پر ہماری زمینوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے ہم زمینیں ہتھیانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور آراوز کے ذریعے الیکشن چرانے والوں کو اپنی اوقات یاد دلائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button