سیاست

امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے صوبائی عہدیداروں کا وفد گانچھے پہنچ گیا

گانچھے (اے آر رینگچن) پیپلز پارٹی گانچھے کا صوبائی کابینہ وفد گانچھے پہنچ گیا وفد کی قیادت امجد ایڈوکیٹ کر رہے تھے اس کے علاوہ سعدیہ دانش ،جمیل احمد ،جمیل احمد وغیرہ اس میں شامل تھے جبکہ موضع غواڑی کے مقام سے صوبائی جنرل سیکرٹری ،انجنئیر محمد اسماعیل و دیگر سابق عہدیدروں اور جیالے و کارکنان کی کثیر تعداد نے ریلی کی شکل میں صوبائی قیادت کا پرتپاک استقبال کیا پہلی بار چند نئے چہرے بھی ریلی میں پیش پیش دیکھے گئے تاہم ریلی میں گاڑیوں کی تعداد 80سے 100کے درمیان تھی اور 60کے قریب موٹر سائیکلیں بھی تھیں یہ ریلی ضلعی ہیڈ کواٹر خپلو پہنچی جہاں جلسے کا انتظام موجود تھاصوبائی جنرل سکرٹری انجنئیر اسماعیل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے شہید زولفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ دیا پی پی ایک سمندر ہے اور اس میں لہریں اور تلاتم آتے رہتے ہیں

اس موقع پر سید نذر عباس اور راجہ فتح علی خان اور کاچو اعجاز نے باقاعدہ پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا سید نظر عباس نے مختصرتقریر میں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور MQMچھوڑ کر بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے PPمیں شامل ہوئے ہیں اور آئندہ پارٹی کیلئے ہر قسم کے جانی و مالی قربانی دونگا۔صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے والہانہ استقبال پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا کاروان ہے اور آپکو اسے آگے لے کے جانا ہے اور ہم گلگت میں بیٹھ کر تنظیم سازی نہیں کرنا چاہتے ہیں اسی لئے ہم آپکے پاس آئے ہیں اور اب تنظیمی عہدے آپکی تائید اور حمایت سے دیے جائیں گے یہاں ماضی میں جن لوگوں نے آپ سے وعدے کیے اور پی پی کو توڑنے کیلئے ٹیکنیکل راستے اپنائے

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت روڈ کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے چائنا سے مدد لی لیکن مرکز میں پی پی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اس ٹینڈر کو التوا میں ڈال کر ریکاوٹیں کھڑا کیا گیا پنجاب میں میڑو پروجیکٹ مہینوں میں بن سکتا ہے تو بلتستان کیلئے معاشی ضرورت کیلئے روڈ جو موت و حیا ت کا معاملہ ہے اسے کیوں التوا کا شکار رکھا جاتا ہے کیا بلتستان کے باشندے محب وطن پاکستانی نہیں ؟ اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان کو کوئی فائدہ نہیں اس کے فوائد اور دیگر زرائع آمدن کو پنجاب و دیگر صوبوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جو ہماری صوبائی معیشت کا قتل ہے یہ دھرتی گلگت بلتستان ہماری ماں ہے اس کے فوائد کو ہم بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے آپکے حقوق کو خطرہ ہے اور اس کے تحفظ کیلئے آپکو ہمارے ساتھ دینا ہوگا انہوں نے پر ور مطالبہ کیا کہ محکمہ تعمیرات عامہ گانچھے کے ملازمین کو مستقل کیا جائے حکومت غیریب و نادار طبقہ مزودر کے منہ سے نوالہ نہ چھینیں انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی گانچھے کی جانب سے گندم بحران کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اہلیاں کے جو کہوٹہ گندم اب تک شارٹ ہے اسے فوری و ہنگامی طور پر پہنچایا جائے اور اس کے تقسیم میں عوام کی رائے کو اہمیت دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button