معیشت

سکردو، پرائیویٹ فش فارمز کو فیڈنگ مشینز دینے کی تقریب منعقد

سکردو(رضاقصیر )محکمہ فشریز کے زیر اہتمام 22پرائیویٹ فش فارمرز کیلئے فیش فیڈنگ مشین کی تقسیم کیلئے ایک تقریب منعقد ہو ا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معاشی ترقی کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے فشریز نے یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر کے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیااسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز غلام مہدی نے کہاکہ ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شروع کیا اس پروگرام کے زریعے ہم نے سکردو شگر اور کھرمنگ کے فش فارمز کو مچھلی مہیا کیا اب یہ لوگ لاکھوں روپے کمارہے ہیں اوراپنا بزنس شروع کر رکھا ہے اوریہ لوگ ٹنوں کے حساب سے مچھلی فروخت کرنے کے قابل ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ آنے والے وقتوں میں بلتستان سے مچھلی ملک کے دیگر علاقوں کو فروخت کریں گے اور ان کے ڈیمانڈ پورے کر سکیں گے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا نے22 فش فارمرز کو فش فیڈینگ تیار کرنے والے مشین تقسیم کئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button