متفرق

کارکردگی کی بنیاد پر ہنزہ میں ضمنی انتخابات جیتیں گے، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کو فارغ کردیں گے، وزیر اعلی

گلگت ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر عوام میں مقبول جماعت بن کر سامنے آگئی اور ضلع ہنزہ کا ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن اپنی پرفارمنس اور عوامی خدمت کے ذریعے انشاء اللہ جیتے گی ہفتے کی شام پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواران جن میں ضلعی جان عالم، ایمان شاہ، امین شیر، ایڈووکیٹ امین خان، محبوب علی، کرنل (ر )عبید اللہ بیگ، راجہ شہباز خان، امتیاز علی گلگتی اور محمد رازق شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا ڈسپلن سب کیلئے قابل تقلید مثال ہے کیوں کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند تمام امیدواروں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلے کو ماننے اور پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار کے سپورٹ کا اعلان کیا ہے اور پارٹی کی صوبائی قیادت اس فیصلے کی قدر کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہنزہ کا ضمنی الیکشن 28مئی کو ہوگا اور28مئی کی پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت ہے کیوں کہ اسی دن پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا تھا اور ہمارے قائد نے تمام تر عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسی دن ایٹمی دھماکے کئے تھے اور انشاء اللہ تعالیٰ 28مئی کوہم ڈبل خوشی منائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور معاون خصوصی فاورق میر فوری طور پرہنزہ کا دورہ کریں گے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنا امیدوار سامنے لائے گی اور اگر کسی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اسے پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا اس سے قبل ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر ا للہ خ ان کی سربراہی میں ارمان شاہ ممبر گلگت بلتستان کونسل اور معاون خصوصی فاروق میر پر مشتمل خصوصی کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلمل یگ ن کے ٹکٹ کیلئے خواہشمند امیدواروں جان عالم، ایمان شاہ، محمد رازق، کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ، راجہ شہباز خان، محبوب علی، امین شیر، امتیاز گلگتی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پرتمام امیدواروں نے کمیٹی پر مکمل اعتماد اور کمیٹی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button