گلگت بلتستان

صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل استور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

استور(سبخان سہیل)صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل استور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات آج صبح گوریکوٹ میں جاری شہید امن سیف الرحمن پولو ٹورنامٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوے تھے۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر تعمیرات اقبال ، وزیر بلدیات فرمان علی خان، پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل اور صوبائی ترجمان فیض اللہ فرق بھی تھے ۔

پولو میچ کے فائنل کے بعد وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کو گوریکوٹ میں ہی سینے میں تکلیف محسوس ہونے گی، جس کے بعد انہیں فورا ڈی ایچ کیو ہسپتال عیدگاہ لایا گیا جہاں پر ان کو دل کا دوہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حاجی محمد وکیل کی جسد خاکی کو استور سے رات کو ہی ان کے آبائی گاوں چلاس روانہ کردیا گیا ۔ ان کی جسد خاکی کے ساتھ صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان، محمد اقبال، برکت جمیل سمیت دیگر سیاسی قایدین بھی چلاس روانہ ہوئے۔ حاجی محمد وکیل کی نماز جنازہ کل ان کے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button