عوامی مسائل

گلگت بلتستان کا وہ فش فارم جہاں اس وقت ایک لاکھ اسی ہزار کے لگ بھگ مچھلیاں موجود ہیں

سکردو ( رجب علی قمر ) سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر ،ڈائریکٹر فشریز حاجی غلام محی الدین سیکرٹری فشریز خادم حسین نے خوشو فشریز فارم کا دورہ کیا اس موقع پر خوشو میں محکمہ ماہ پروری کے زیر کفالت مختلف انواع اقسام کے مچھلیوں کے پونڈز کا جائزہ لیا اس دوران محکمہ ماہی پروری کے سیکرٹری خادم حسین نے مہمانوں کو خوشو میں موجود مچھلیوں کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر ،ڈائریکٹر فشریز نے ماہی پروری خوشو انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فارم میں مزید اعلیٰ نسل کے مچھلیوں کی کفالت کرنے اور انتظامی انفراسٹکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کی تعاون کرنے کے لئے تیا ر ہے سکردو میں مزید فشریز فارم لگانے کے لئے جلد صلاح و مشورے کے جائیں گے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشو فشریز فارم کے وارڈن شبیر حسین نے کہا کہ اس وقت فارم میں ایک لاکھ اسی ہزار کے لگ بھگ مچھلیاں ز یر کفالت ہے جن میں سے اسی ہزار مچھلیاں محکمہ ماہی کے حوالے کردئے گئے ہیں جبکہ مزید سوا لاکھ مچھلیوں کی کفالت کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر اور دیگر مہانوں نے خوشو ماہی فارم میں بہترین کا رکردگی دکھانے والے ہچری سٹاف میں نقد پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کئے گئے نقد انعام حاصل کرنے والوں میں شمشیر خان ،شکور ،عباس ،نسیم ،محمد حسین اور محمد رضا سپروائزر شامل تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button