عوامی مسائل

دیامر بھاشہ ڈیم حدود تصفیے کے لئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے، علما کا مطالبہ

چلاس(پ ر)علماء کرام کا اہم اجلاس پرانی جامع مسجد میں زیر صدارت نائب خطیب مولانا عبدالمحیط منعقد ہوا۔جس میں مولانا اکرام ،مولانا نصیراللہ ،مولانا ریاض اللہ،مولانا محفوظ الرحمان،مولانا جانباز ،مولانا شاہ منور،مولانا باز خان اور مولانا صدام حسین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کے حدود تصفیے کے لئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔جس میں ماضی کی روایات کو مدنظر رکھ کر حدود بندی کی جائے۔بیگناہ افراد کو رہا کیا جائے اور سنائی گئی سزاؤں کو ختم کیا جائے۔اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عوامل کو دور کیا جائے۔اور حکومت عوام کے ساتھ ملکر عوامی اور علاقائی مفاد پر اتفاق رائے کو برقرار رکھا جائے۔اور ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے جس سے علاقائی اور قومی حقوق کا استحصال ہو۔اور عوام اور حکومت کے درمیان خلاء پیدا ہو۔جس کی نشاندہی امجد ایڈوکیٹ نے کی ہے۔اور نیشنل ایکشن پلان کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button