صحت

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کڈنی ڈائلییسیز یونٹ نے کام شروع کردیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں آرگنائزیشن اسلامک کو اپریشن کے تعاون سے کڈنی کے ڈائیلاسز یونٹ نے کام کاآغاز کردیا۔صوبائی وزیر جنگلات حاجی جانباز خان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا۔اس حوالے سے ایک اہم تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں منعقد ہوئی جس میں آرگنائزیشن اسلامک کو اپریشن پاکستان کے عہدیداروں کے علاوہ ڈاکٹروں اور سول سوسائیٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرخوراک و زراعت حاجی جانباز خان نے کہا کہ صوبائی حکومت غیرسرکاری اداروں کی طرف دی جانے والی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حکومت گلگت بلتستان ایسے اداروں سے بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دیامر پسماندہ ترین ضلع ہے غیرسرکاری ادارے ضلع کے ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔قبل ازیں آرگنائزیشن اسلامک کو اپریشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دیگر ضروریات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحد نے او آئی سی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اسپتال کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button