متفرق

اشکومن میں ایک ہفتے سے زونگ کی سروس معطل، صارفین رُل گئے

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ ایک ہفتے سے زونگ سروس معطل ،صارفین پیاروں سے رابطے کے لئے ترسنے لگے،ٹاور کے بیک اپ کے لئے جنریٹر موجود لیکن تیل دستیاب نہیں،صوبائی حکومت نوٹس لے کر ناقص سروس مہیا کرنے والے موبائل کمپنیز کے خلاف کارروائی کرے ،صارفین کا مطالبہ۔اشکومن وادی میں، اشکومن پاور ہاؤس کی خرابی کے ساتھ ہی زونگ موبائل سروس بھی جواب دے گئی ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود زونگ کے ٹاورز کو بیک اپ کے لئے جنریٹرز نصب کئے گئے تھے لیکن گزشتہ سال سے مذکورہ جنریٹرز بند پڑے ہیں اور اب زونگ سروس کا دارومدار صرف بجلی پر ہے جس کی وجہ سے تقریباایک ہفتے سے سروس معطل ہے۔صارفین اپنے پیاروں سے رابطے کے لئے ترس رہے ہیں لیکن نجی کمپنی کے ذمہ داران خاموش ہیں۔اس کمپنی کے سروس کے بارے میں قبل ازیں بھی بیلنس غائب ہونے سمیت متعدد شکایات ہیں۔اشکومن کے صارفین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button