سیاست

عام آدمی پارٹی کے رہنما دینار خان نے شیناکی ہنزہ میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا

ہنزہ ( اجلال حسین) آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامز د امیدوار دنیار خان کا ہنزہ کے علاقے ناصر آباد میں انتخانی کمپن افس کا شاندار افتتاح ہو ا جہاں پر عوام نے دنیار خان اور ان کی ٹیم کا بھر پور شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے دنیار خان آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامز د امیدوار نے علاقے میں ہونے والی عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا مقصد نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں عوام کو مختلف شعبے میں خدمات سرانجام دینا ہے خصوصاً تعلیم، صحت ، مخٹلف کھیل کود اور خواتین کے لئے روز گار کے موقع پیدا کر نا ہے اس کے لئے عام آدمی پارٹی نے ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں عوام کو شہولت دینے کے لئے گاوںؓ گاوں میں عام آدمی پارٹی خواب ویلفیر ٹرسٹ کے نام پر مرکز قائم کرنے کا عہد کیا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مختلف برائیوں سے دُ ور رکھنے کے لئے سپورٹس کے مختلف سہولت فراہم کرنگے۔ نیز قابل طلباء چاہیے وہ تعلیم کے میدان ہویا سپورٹس میں ہر ممکن مدد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات ہمار مقصد نہیں بلکہ عوامالناس کی خدمت کرنے کے لئے دن ہو یا رات آل پاکستان عام آدمی پارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ ہم عوام ہنزہ کو یقن دلاتے ہے کہ ہنزہ کے ہر وہ مسلہ چاہیے وہ علاقائی ہو یا سماجی صف اول میں وام کے ساتھ رہے گے۔ اس موقع پر ؤل پاکستان عام پارٹی کے ضلعی صدر ، امام داد، کریم خان ، طاہر اور دیگررہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان عام آدمی پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو پاکستان کے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہے ہم عوام ہنزہ سے اپیل کرتے ہیں کہ 28مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں بھر پور تعاون کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button