سیاست

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان نے علی آباد ہنزہ میں کیمپین آفس کا افتتاح کر دیا

ہنزہ (اجلا ل حسین)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں مرکزی کمپین افس کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقعے پر عمائدین اور ضلع ہنزہ کے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سلیم خان نے خطاب میں کہا کہ ہنزہ کے عوام کے لئے گزشتہ آٹھ مہینوں کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ریکارڈ کام کیا ہے جس کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت ہنزہ کے ترقی میں اپنا کردار ادا کر نا چاہتی ہے چاہے وہ صحت کے میدان میں ہو یا تعلیم علاقے کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

میر سلیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بدولت نہ صرف ہنزہ بلکہ نگر ، کھرمنگ ، شگر ضلع کا قیام عمل میں آیا اور بلتستان یورنیوسٹی کے ساتھ ساتھ عطاآباد جھیل پر 27میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف 19مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ نو منتخب کونسل کا حلف برداری میں شریک ہو نگے توقع ہے کہ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے لئے تاریخی اعلانات کرینگے جہاں ہنزہ کے عوام کے لئے بھی اہم اعلانات متوقع ہیں،  جوہنزہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا تبدیلی کا وقت آگیا ہے، اور جس طرح علاقے کی مفاد کے خاطر عوام ہنزہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ بھر پور تعان کا اظہار کیا ہے ایسی طرح 28مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر ایک بھر پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button