سیاست

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان نے براتلنگ قبیلے کے اکابرین سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ملاقات کی

ہنزہ (رحیم آمان)مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدواربرائے حلقہ 6شاہ سلیم خان نے اپنے والد میر غضنفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قبلہ براتلنگ سے ملاقات کر کے اپنے کمپین کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر شاہ سلیم خان کے ساتھ ضلعی صدر جان عالم اور دیگر عہداران بھی شامل تھے۔

اس موقعے پر عمائدین قبلہ براتلنگ کی جانب سے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے 1974 سے لیکر اب تک میر صاحب کو ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقعے کونظر انداز کیا گیاہے اور اس موقعے پر علاقعے کے کئی مسائل نشاندہی کی گئی۔

اس موقعے پر شاہ سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کسی محلے یا قبیلے کے پاس نہیں بلکہ اپنے گھر آیا ہوں میں ہنزہ کا فرزند ہوں اور آپ لوگوں کا ساتھ رہا توانتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ایک فرزند کی حیثیت سے عوام کی خدمت کروں گا اورجن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں میں جلد ہی حل کراونگا ۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی اور خواتین کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دینگے۔

اس موقعے پر علاقہ عمائدین نے شاہ سلیم خان کے لیے نیک خواہشات اور آئندہ الیکشن میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button