جرائم

چلاس میں زائد المعیاد ادویات کی برآمدگی پر دو میڈیکل اور ایک وٹرنری سٹور سربمہر

چلاس (نامہ نگار) زائدالمیعاد ادویات برآمدگی پر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے چلاس کے دو میڈیکل اور وٹرنری سٹورز کو سات دن کے لئے سر بمہر کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم نے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے اجلاس میں تینوں سٹوروں کو سربمہر کرنے کے فیصلے کے بعد تحریری حکمنامے کی تعمیل میں سیل کر دیا۔اور متعلقہ سٹور مالکان کو تحریری آرڈر بھی جاری کر دئے۔سات ایام تک تینوں سٹورز مکمل سیل رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈرگ انسپکٹر نے انسپکشن کے دوران زائدالمیعاد ادویات برآمد کر لی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button