خپلو بروق میں نصب درجنوں کھمبے اور ٹرانسفرمرز غائب ہو گئے، کوئی ریکارڈ موجود نہیں

گانچھے (محمد علی عالم )خپلو بروق میں نصب کئے گئے بجلی کے درجنوں ٹرانسفرمر اور کھمبے غائب ،ٹرانسفرمر کہاں گیا محکمہ کے پاس کوئی ریکارڈ تک موجود نہیں ہے زرائع کے مطابق خپلو بروق میں نصب بجلی کے ٹرانسفر مر اور کھمبے غائب کر دئے گئے ہیں اسکے علاوہ وہاں پرنئے کھمبے نصب کئے جانے پر پرانے بجلی کے کھمبوں کو ملی بھگت کر کے ایک مقامی ٹھکیدار کو فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرکے خریدے گئے بجلی ٹرانسفر مر اور کھمبے غا ئب کر دئیے ہیں زرائع کے مطابق ان کے ریکارڈ دفتر میں بھی نہیں ہے اس خبر کے حوالے سے محکمہ برقیات گانچھے کے ایکسین زاہد حسین نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے دفتر سے معلومات لینے کے بعد بتاوں گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments