سیاست

آزاد امیدوار نیکنام کریم کا آبائی گاوں حیدر آباد ہنزہ میں انتخابی جلسہ، خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ہنزہ ( اجلال حسین ) نیک نام کریم آزاد اُمید وار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ۶ نے اپنے آبائی گاوں حیدرآباد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی پی کی جی بی میں سابق برسر اقتدار پارٹی نے صرف سول ہسپتال کی عمارت کی تعمیرکی حد تک دلچسپی لی ہے۔ لیکن عملاً کچھ نہ کیا ہے نہ ڈاکٹر مامور ہیں نہ ادویاد موجود ہیں۔ اور سب سے بڑھ سے کر لیب لیباٹری سے یہ ہسپتال بالکل محروم ہے۔ جو کہ قابل افسوس بات ہے ہنزہ کے عوام نے میرا ساتھ دیا تو سب سے پہلے میں مذکورہ ہسپتال میں اُن تمام ضروریات کو پورا کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا ساتھ ہی ساتھ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔میں نے پہلے سے ہی ضرورت مند طلبہء کے لئے اسکالر شپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توسیع کیا جائے گا۔ جبکہ بجلی کی حالیہ بدحالی پر ہمسایہ ملک چین کی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے پوری ہنزہ کر لوڈشیڈنگ سے نجات دلائینگے ہم اپنے ہنر مند بہنوں کے لئے ہنزہ بھر کے تمام محّلوں کی سطع پر وکیشنل ٹرنگ مراکز قائم کر کے خواتین کو باعزت روزگار مہیاء کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ ہنزہ بھر میں سرکاری سکولوں کی حالت زار کا میَں نے مشایدہ کیا ہے اور متعلقہ کتب کے حساب سے معلموں کی کمی ہے اور اس سبب طلبہ کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے ۔میَں معیاری تعلیم کا خواہش مند ہوں۔ اور اس خواہش کو عملی جامع پہنانے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیجانگے۔

بعض اندازوں کے مطابق جلسہ میں دو ہزار سے زاید افراد نے شرکت کی ۔ اور ان افرار اور خواتین نے تہ دل سے نیک نام کریم کا شُکریہ ادا کیا جن کو اپنے اولاد کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے پہلے سے ہی اسکار شپ سے فیضیاب ہو رہیں ہیں۔ اور آئیندہ بھی یہ عمل جای رہنے کی اُمید نیک نام نے جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button