تعلیم

بوائز ہائی سکول تسرضلع شگر مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے، سائنس لیب میں سامان میسر نہیں

شگر(عابد شگری)شاندار تعلیمی ریکارڈکے حامل بوائز ہائی سکول تسر مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے سائنس لیبارٹری کا سامان دستیاب نہیں،اساتذہ کی کمی،کئی کلاسوں میں طلباء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی سیکشن کی ضرورت ہے جو کہ کلاس روم اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکول کے طلباء اور عمائدین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے شاندار تعلیمی ریکارڈکے حامل بوائز ہائی سکول تسر اس وقت شدید مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔سکول میں اساتذہ کی کمی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی نظام شدید متاثر ہورہا ہے۔جبکہ سائنس لیب میں پریکٹیکل کیلئے سامان موجود نہیں۔سکول میں پڑھنے والے بچوں کیلئے فرنیچر کی شدید قلت کی وجہ سینکڑوں طلباء فرش پر بیٹھنے پر مجبورہیں۔نرسری سے لیکر سوئم تک کے طلباء بغیر کرسی کے فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ جماعت نہم کا امتحان دے کر فارغ ہو کر جماعت دہم میں زیر تعلیم طلباء بھی کلاس میں فرش پر ایک چٹائی پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس سے تعلیمی ماحول پر برے اثرات پڑھ رہے ہیں. لوگوں نے محکمہ تعلیم کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول تسر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔جبکہ اساتذہ کمی کو فو الفور پورا کیا جائے تاکہ بچوں کی قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button