ماحول

جڑی بوٹیوں کی پہچان اور استعمال سے متعلق چلاس میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)وزارت ماحولیاتی تبدیلی ،محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)عالمی مالیاتی سہولت (جی ای ایف)اور عالمی انجمن برائے تحفظ قدرتی ماحول (آئی یو سی این)کے اشتراک سے شمالی پاکستان میں ماؤنٹین اینڈ مارکیٹ کے نام سے ایک منصوبہ چل رہا ہے۔پہاڑی علاقوں میں مختلف انواع و اقسام کے مالیاتی و ادویاتی فوائد کی حامل جڑی بوٹیوں کے پائیدار استعمال سے مقامی ؤبادی کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے۔قدرتی وسائل خاص طور پر جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اس منصوبے کے بنیادی مقاصدمیں شامل ہیں۔منسوبے کے تحت گلگت بلتستان میں چلاس اور استور کی وادیوں کے مقامی لوگوں کے لئے دو تربیتی پروگراموں کا انعقاد یکے بعد دیگرے منعقد کئے گئے ہیں۔

تربیتی پروگراموں میں مقامی سطح پر پائی جانے والی جری بوٹیوں کی انواع و اقسام کی پہچان مالی اور ادویاتی فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔پروگرام میں مختلف پہاڑی علاقوں میں قائم کردہ کارواباری کمیٹیوں کو فراہم کردہ مالی اعانت سے مقامی سطح پر اہم جڑی بوٹیوں کو سائنسی بنیادوں کے تحت جمع کرنے صفائی سکھانے ذخیرہ کرنے اور خرید و فروخت پع مقامی لوگوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔یاد رہے گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں نایاب اور طلسماتی فوائد کے حامل لاتعداد جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔جن کو مقامی سطح پر ؤگاہی نہ ہونے کی وجہ سے یا تو جمع نہیں کیا جاسکتا اگر جمع کیا بھی جائے تو حفظان صحت ،سماجی اور ماحولیاتی اصولوں کے تحت ملکی و غیر ملکی منڈیوں تک پہنچایا جائے۔جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو بالخصوص اور ملک کو بالعموم نقصان اٹھانا پر رہا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی سیکرٹری سید ابو احمد عاکف کی خصوصی تاکید پر اس سال پورے ملک میں حیاتیاتی تنوع کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔اس پروگرام میں حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور فوائد پائیدار استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔مقامیّ بادی کی کثیر تعداد نے دونوں تربیتی پروگراموں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے آفیسران اور منصوبے کے عہدیداروں کاروباری کمیٹیوں کو قدرت وسائل کے پائیدار استعمال کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button