متفرق

سیاحوں کی حفاظت اور ان کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے منصوبہ تیار ہے، ایس پی غذر سلطان فیصل

غذر( جاوید اقبال)ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے گاہکوچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان علاقے میں محکمہ پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات کر رہا ہے جن سے یہاں کے عوام اور گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کیلئے نہ صرف سیکورٹی فراہم ہو گا بلکہ سیاحوں کا وقت بھی بچ جائے گا انہوں نے کہا کہ آئی جی پی نے پہلی بار گلگت بلتستان آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آسانی کیلئے سیکورٹی پلان بنایا ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان ،چترال،کوہستال خنجراب کے علاوہ دیگر داخلی راستوں سے آنے والے سیاحوں کا تمام ریکارڈ پہلا چیک پوسٹ پر حاصل کیا جائے اور وہاں سے گلگت بلتستان پولیس ایک پاس جاری کریگی جس کو لیکر وہ پورے گلگت بلتستان کے تفریح مکامات کو سیر کریں گے ماضی میں گلگت بلتستان کے ہر چیک پوسٹ پر فارنرز کو چیک کیا جاتا تھا جس باعث ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا اور پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔اب جبکہ نئی پالیسی کے تحت سیاحوں کیلئے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی بچ جائے گا اور ان کو پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑھے گا۔اس پالیسی کے تحت علاقے میں سیاحوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔اور یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آئی جی پی نے غذر کا تفصیلی دورہ کر کے یہاں کے تما م داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر آئی جی پی نے ٹیور میں موجودہ عارضی چیک پوسٹ کو مستقل چوکی بنانے کی ہدایت کی جس کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button