عوامی مسائل

چھومک پل کا ٹینڈر ہوگیا، 38 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا

سکردو( رپورٹ:امر خان جونیئر شگری سے)تمام تر خدشات کے بعد محکمہ تعمیرات نے چھومک پل کا ٹینڈر کرلیا گیا ہے ۔اس پل کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے 8ٹھیکیداروں نے فارم حاصل کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق 38کروڑ سے زائد لاگت سے چھومک کے مقام پر بننے والا آر سی سی پل کا ٹینڈر جمعرات کے روز ہوگیا ہے جس کے بعد اس میگا پراجیکٹ کے واپس جانے کے خدشات ختم ہوگئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چھومک پل کا ٹینڈر کے لئے جن 8 ٹھکیداروں نے حصہ لیا تھا اس میں سے پانچ کا تعلق گلگت جبکہ تین کا تعلق بلتستان ریجن سے تھا ٹینڈر کے دوران باقی سات ٹھیکیداروں نے فارم 30،30لاکھ روپے میں سلطان محمود کو فروخت کیا یوں اس میگا پراجیکٹ کا حقدار ٹھیکیدار سلطان محمود قرار پائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پل کا سرکاری طور پر ٹھیکیدار سلطان محمود ہوگا جبکہ عملی طور پر پل پر کام ہمایوں اور کیا ہونگ پل بنانے والے ٹھیکیدار کرئے گا ۔اس پل کی تعمیر سے شگر اور سکردو کا مسافت انتہائی کم ہوجائیں گے ۔پل کا ٹینڈر نہ ہونے کی وجہ سے خدشات جنم لے رہے تھے کہ سیاسی شخصیات کی مداخلت کی وجہ سے اس پل کا ٹینڈر منسوخ ہو سکتا ہے لیکن پل کا ٹینڈر ہونے کے بعد شگر کے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button