متفرق

بلدیاتی اداروں کا ریونیو بڑھانے کے لئے پالیسی منصوبے کے تحت اقدامات اُٹھائے جائیں گے، رانا محمد وقاص رانا قائم قام ڈپٹی کمشنر گلگت

گلگت(پ۔ ر) قائم مقام ڈپٹی کمشنرو ایڈ منسٹریٹر بلدیہ گلگت رانا محمد وقاص انور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے پالیسی پلان کے تحت اقدامات کیئے جائینگے جس میں اداروں کے ساتھ ہونے والے مختلف معاہدے اور ایگریمنٹ کو از سر نو جائزہ لیکر اداروں کے مفادات کے عین مطابق بنایا جائیگا اور مختلف دور میں اداروں کو نقصان کے باعث بننے والے فیصلوں پہ نظر ثانی کی جائے گی۔بلدیہ گلگت میں سابقہ دور میں من پسند اور غیر زمہ دار لوگوں کے ساتھ مختلف معاہدے کیئے گئے جوکہ ادارے کیلئے منافع دینے بجائے ادارے کیلئے نقصان کے باعث بن گئے جسکی وجہ سے چند ٹھیکیداروں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کو ختم کرتے ہوئے انہیں کسی معاہدہ یا ٹھیکہ کیلئے نا اہل کردیا گیا اور انکو بلیک لسٹ بھی کردیا گیا بلدیہ گلگت کو ہر طرح کے کرپشن سے پاک کردیا جائے گا ہمیں ادارے کے مفاد کے علاوہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں بننے والے غیر قانونی عمارات کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور مالکان پہ بڑے پیمانے پہ جرمانے عائد کیئے جائنگے ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں اور دریا کے ساتھ مکانات بنانے پہ سخت پابندی عائد ہے اسکے باوجود ایسا کیا جائے گا تو مرتکب زمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی جبکہ خالصہ سرکار پہ کسی بھی قسم کے تعمیرات پہ پابندی عائد ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ عوام کے ساتھ ملکر خدمت کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button