متفرق

مہدی آباد میں دریائے سندھ نے زمین کی کٹائی شروع کردی، کسان پریشان

کھرمنگ (سرور حسین سکندر)  مہدی آبادچنگ تھنگ بیڈونگ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی بہاو میں اضافے کے ساتھزمین کی کٹاو جاری اب تک سنکڑون کی تعداد میں درختان اور سینکڑوں رقبے پر مشتمل اراضی پانی کی نذر ہو چکا ہے۔ متاثرین نے ضلعی حکومت سے کٹاو سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے متاثرہ فرد حاجی انوار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کی گئی ہے، اور ہم اپنے مدد آپ کے تحت ذاتی طور پر کوشیشیں کر رہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ اس سال حکومت کی جانب سے بچاو نہیں کی گئی تو ہماری زمینیں مذید متاثر ہو گی کیونکہ اہلیان بیڈونگ نے اپنی آبادی اور زمینوں کو بچانے کے لئے دریائے سندھ پر بند بندھا ہے جس کی وجہ سے دریائے سندھ کی پانی علاقہ پنداہ سے ٹکرا کر ہماری زمینوں سے ٹکرا رہی ہے اس لئے اس سال ہماری زمینیں زیادہ متاثر ہو گی اور نقصانات پچھلے سال کی نسبت ذیادہ ہو گا انہوں نے ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ کی کٹاو سے بچنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button