چترال

ایم پی اے سلیم خان نے ضلع چترال کے مختلف وادیوں کا دورہ کیا، سکول کا افتتاح،پل اور سڑکوں کے لئے فنڈز کا اعلان

چترال(بشیر حسین آزاد)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ روز پرئیت اور گولین ویلی کا دورہ کیا ۔دورہ کے موقع پر اُنہوں پرئیت میں ہائی سکول کا افتتاح کیا ۔ایم پی اے سلیم خان نے پرئیت پل کے لئے فنڈ کی فراہمی ،سکول کے لئے پائپ لائن اور اسٹاف کی تعیناتی کا بھی اعلان کیا۔

اس کے بعد ایم پی اے سلیم خان نے گولین ویلی کا دورہ کرکے عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں عمائیدین علاقہ کے سکول کے لئے مطالبے پر ایم پی اے نے اگلے آنے والے اے ڈی پی میں رقم مختص کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایم پی اے سلیم خان نے اویر ارکاری میں ورکر کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران اُنہوں نے پائپ لائن کی بحالی کے لئے5لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔سڑکوں کی مرمت کے لئے فنڈ ز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔اس کے بعد سلیم خان نے بگوشٹ میں ایک تقریب کے دوران مڈل سکول کا افتتاح کیا اور روڈوں کی مرمت کے لئے پانج لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

سیاح ارکاری میں وی سی دفتر کا افتتاح کے موقع پر روڈز کے لئے43لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان اور 23لاکھ روپے سے بننے والی پل اور گرین گودام کا معائنہ کیا اور متعلقہ ادارے کے اہلکاروں کو لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button