گلگت بلتستان

یورپی یونین کے سفیر اور دیگر غیر ملکی سفیروں نے گلگت کا دورہ کیا، مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

گلگت: یورپی یونین کا سفیر، ڈپٹی ہائی کمشنرکینڈا، سوئزر لینڈ کا سفیر اور ناروے کے سفیر اورآغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذمہ داروں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور گلگت شہر میں آغا خان ہائر سکنڈری سکول اور ذوالفقار آباد میں واسپ اور گلگت بلتستان حکومت کی اشتراک سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کے پروجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نواب جان اور ڈائریکٹر ابرار احمد نے تفصیلی بریفنگ دی غیر ملکی سفراء کے ساتھ صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور سابق نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر اور دیگر سماجی شخصیات موجود تھے اس حوالے سے ذوالفقار آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ مجھے اور میری ٹیم کو بہت خوشی ہورہی ہے کہ آپ نے ہمیں عزت دی اور ہماری حوصلہ افزائی کی آپ نے اس پروجیکٹ میں اپنا حصہ ڈال کر اسے کامیاب بنایا ہے جس کیلئے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں مستقبل میں ہم گلگت بلتستان میں اکنامک سنٹرز کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے تاکہ یہاں کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہو سکے۔

press2

تقریب سے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی سفراء کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے اقدامات بالخصوص پانی کے حوالے سے صوبائی حکومت اور واسپ کے معاہدوں کا ذاکر کیاانہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آغا خان نیٹ ورک کے اداروں کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس ادارے نے یہاں کے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کلیدی کردار دا کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مستقبل میں اپنا کردار نبھائیں گے انہوں نے غیر ملکی سفیروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین حصوں میں ہوتا ہے اور کہا کہ سیاحوں کی آمد کے حوالے سے یورپ میں آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ گلوبل پیس انڈس نے گلگت بلتستان کو دنیا کا پرامن جگہ قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ آپ اے کے ڈی این کے ذریعے فنڈنگ کریں تاکہ وہ فنڈز صحیح جگہے تک پہنچ سکیں تقریب سے سابق نگران وزیر اعلیٰ شیر جہاں میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام کے لئے چند اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے انہوں نے کہاکہ یہاں سپورٹس کمپلیکس اور لائبریری بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے عوام کی بنیادی ضررویات پوری ہوسکیں۔

press1

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button