معیشت

شگر میں لائیو سٹاک کی بیماریوں سے بچاو کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پزیر

شگر(عابد شگری)لائیوسٹاک ہماری معیشت کا اہم حصہ ہے۔ مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاکر ہم ان کے ذریعے لاکھوں زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔ہمارے ہاں عام طورجانوروں ،مویشیوں اور پالتو جانوروں معمولی بیماری سے ہلاکت کے بعد لوگوں کو ہرسال لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ لائیوسٹاک انیمل اینڈ ہسبنڈری اور ایل ایس او مرکنجہ کے تعاؤن سے نوجوانوں کی لائیوسٹاک کی بیماریوں سے بچاؤ کے تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سکردو ڈاکٹر فدا حسین،چیئرمین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی اور ڈاکٹر اسرار حسین نے کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک اورمال مویشی ہماری معیشت کا اہم حصہ ہے۔ مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاکر ہم ان کے ذریعے لاکھوں زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔ہمارے ہاں عام طورجانوروں ،مویشیوں اور پالتو جانوروں معمولی بیماری سے ہلاکت کے بعد لوگوں کو ہرسال لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں مال مویشیاں پالنے کے بڑے مواقع ہے۔ہر گھر میں تقریبا ہر ایک کے پالتو جانور ضرور موجود ہیں۔اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں محکمہ لائیوسٹاک نے کوشش کی ہے کہ نوجوان ویکسینیشن اور ٹیکہ جات کے ابتدائی طریقے سیکھ لیں تاکہ گاؤں کی سطح پر یہ امور انجام د ے سکیں۔ تاکہ قیمتی مال و مویشیوں کو بروقت بچاسکیں،چونکہ اکثر جانور بیماری کی نوعیت اور ٹیکہ جات نہ ملنے کی وجہ سے ہم تک پہنچنے س پہلے دم توڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button