سیاست

پچیس مئی کی ریلی سے مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ہیں، عوامی ورکز پارٹی

ہنزہ (پریس ریلیز) عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 25مئی کے انتخابی ریلی سے مخالفین کے نیندیں اڑ گئی ہے اور بے بنیاد الزامات لگاکر اپنی سیاست کو زندہ رکھنا اور بابا جان اور اسکے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں گلگت بلتستان کے چند اخبارات علاقائی نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ۔

ہنزہ کی تاریخ میں اس پہلے اس قسم کے منظم اور کامیاب ریلی کی کبھی نظیر نہیں ملتی وہ موسمی پرندے جو پیراشوٹ سے اتر کر ہنزہ کے عوام پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں جن کی اپنی ووٹ حلقے میں نہیں وہ عوام ہنزہ کو پہچاننے سے انکار کررہے ہیں اور ہم اس کو عوام کی توہین سمجھتے ہیں جو لوگ مذہب کی کارڈ اور علاقائیت اور قبیلے کی سیاست کرکے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور بابا جان جیسے عوامی لیڈر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں عوامی ورکرز پارٹی ایسے تمام اقدامات کی بھر پور مزمت کرتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button