صحت

ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، ایم ایس کی میڈیا سے گفتگو

گانچھے(محمد علی عالم ) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خپلو ڈاکٹر غلام حیدرنے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنایا ہے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کی تمام فیصلے پر مکمل عمل کر نے کے بعد سے ہسپتال کے نظام میں بہت حد تک تبدیلی آگئی ہے اس سلسلے میں ہسپتال کے تمام سٹاف دن رات محنت کر کے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال ک بہتری میں رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ اور ڈپٹی کمشنر طارق حسین ہر وقت ہماری سرپرستی اور مسائل کی حل کے لئے مدد کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کو حقیقی فلاحی ادارہ بنانے اور ادارے کو بہتر راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے ہسپتال میں داخل ان ڈورمریضوں کوہسپتال سے تقریباً98فی صد دوائی مفت دی جاتی ہے اس کے علاو آوٹ ڈور مریضوں کو 90فی صد دوائی ہسپتال سے مفت اور ایمرجنسی میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ادویات مریضوں کو سو فی صد مفت میں دی جا رہی ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں اچانک دل کا دورہ پڑنے والے مریضوں کو فوری طور پر دی جانے والی (streptokaines) انجکشن کی ایمرجنسی میں دستیابی کو یقینی بنایا ہے جو مریضوں کو مفت دی جاتی ہے۔ اس کی مارکیٹ میں قیمت چار سے پانچ ہزار روپے ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام وارڈ کی وائٹ واشنگ اور ہر وارڈ میں ٹی وی لگائی گئی ہے تاکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو ذہنی طور پر سکون میسر ہو اس کے علاوہ تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹی رومز کو پینلنگ کیا گیا ہے تاکہ سٹاف کوبہتر سہولت ملنے سے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار خپلو میں ڈاکٹر وں کی رہائشی مسائل کو دور کرنے کے لئے ڈاکٹرسیاچن ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں غیر مقامی ڈاکٹروں کو تمام تر ضروری سہولت فراہم کی گئی ہے ہاسٹل کی قیام میں رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل بچوں کو اپنے ماؤں کے ساتھ گھر جیسا ماحول میں بیٹھنے کے لئے موم ہاوس بنایا ہے جہاں دوپہر کے بعد مائیں اپنے بچے کے ساتھ آرام سے رہے ۔ہسپتال کے سٹاف کو دور جدید کے ساتھ تربیت اور ٹیکنگ سے آراستہ کرانے کے لئے ہرماہ ٹریننگ دی جاتی ہے صوبائی حکومت کے ہدایت پر ہسپتال میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشین نصب کیا ہے انہوں نے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کے لیباٹری میں جدید مشینیں لائی ہے جس کے بعد سے تقریباً تمام لیباٹری ٹیسٹ مفت میں کی جاتی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خپلو کے لئے نئی جدید ایمبولینس دی ہے جو بہت جلد ہسپتال پہنچ جائے گا

انہوں نے مزید کہاکہ رواں سال اگست کی آخر میں معرفی فاونڈیشن کی تعاون سے ہسپتال میں سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ بلتستان ڈاکٹر فورم کے تعاون سے جولائی میں سرجکل اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا رواں مالی سال میں ایمرجنسی اور مین بلاک کی سیوریج نظام کو نیا بنایا جائے گا پورے ہسپتال کی وائٹ واشنگ ایک کانفرنس ہال اور ہسپتال کی اندورنی روڈ کو میٹل کیا جائے گا ہسپتال میں غیر موجود تمام آلات کو بھی رواں سال میں خرید ی جائی گی ان تمام کاموں کے لئے رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ نے پچاس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہوا ہے ہسپتال میں سرجری نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر سٹاف اور سرجن موجود ہے تاہم ایک انستھیٹس نہ ہونے سے کام رکا ہوا ہے جس دن انستھیٹس آئے گا سرجری شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو 2009میں تیس بیڈ سے اپ گریڈ کر کے پچاس بیڈ کیا ہے اور بلڈنگ بھی تیار ہو کے 2010سے ہسپتال کے زیر استعمال میں ہے تاہم ابھی تک پچاس بیڈ کی pc-ivمنظور نہ ہونے سے پچاس بیڈ کی ایک بھی پوسٹ نہیں ملا ہے اس کے باوجود بھی ہسپتال انتظامیہ تیس بیڈ کی سٹاف اور سامان سے پچاس بیڈ چلا رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button