ثقافت

کاروانِ ادب خپلو کے زیرِ اہتمام آل بلتستان محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) کاروان ادب خپلو کے زیر اہتمام آل بلتستان محفل مشاعرئے کا انعقاد کیا جس میں گانچھے کے شاعروں کے علاوہ سکردو سے شاعر احسان علی دانش ، فرمان خیال ، رضا بیگ گھا ئل ، عباس جرات و دیگر نے شرکت کیا ۔ مشاعرئے میں شاعروں کے ساتھ ساتھ ادب سے محبت رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا ۔ شاعروں نے معاشرئے میں موجود بُرائیوں کی طرف اپنی شاعری کے ذریعے نشاندہی کیا اور ساتھ ساتھ حالات حاضرہ پر بھی روشنی ڈالا ۔ مشاعرے میں بعض شاعروں نے مزاحیہ اشعار کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا اور داد وصول کی ۔ بہت سے شعراء نے معاشرتی و سیاسی ناہمواریوں پر اپنے کلام میں خوبصورت انداز میں طنز و مزاح کا نشانہ بنایا ۔ موجودہ حالات کے تناضر میں گلگت سکردو روڈ پر حکومت اور اپوزیشن کی بیان بازی اور روڈ کی بنانے اور نہ بنانے پر جو کشمکش جاری ہے شعراء نے ان کو ہد ف تنقید بنا کر شرکاء مشاعرہ کا دل لوٹ لیا ۔

اس موقع پر محفل مشاعرے کے صدر غلام رسول انصاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب، امن ،پیار ،محبت کا کوئی جعرافیائی سرحد نہیں اور شعراء ہمیشہ اپنی کلام کے ذریعے امن و محبت اور پیار کا درس دیتے ہیں ۔ انھوں نے سکردو سے آنے والے شعراء کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ مشاعرہ ایس کام فرنچائز کےتعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button