متفرق

ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے چلاس میں ریلی نکالی گئی

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیراللہ سمیت دیگر پولیس حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔جن پر ٹریفک قوانین سے متعلق شعوری کلمات درج تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کا مقصد عوام میں ٹریفک کے قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔اور ٹریفک مسائل بھی ختم ہوں گے۔ریلی کے شرکاء نے تیز رفتاری ،کم عمر ڈرائیور،بغیر ہیلمٹ اور جگہ جگہ پارکنگ سے اجتناب برتنے کی بھی اپیل کی۔عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے شعوری مہم کا آغاز کرنے پر کراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button