متفرق

اردن میں بم ڈسپوزل اور تحقیقات کی خصوصی تربیت حاصل کرنے والے چار پولیس اہلکار واپس گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (پ ر) جی بی پولیس کے چار اہلکار اردن سے ایکسپلوزیو انسیڈنٹ کونٹر میجر کورس مکمل کرکے گلگت پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق جی بی پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ میں تعینات سب انسپکٹر کریم ایاز، حولدار نیک عالم، سپاہی عبداللہ شاہ اور سپاہی عباس علی خان نے اردن کے شہر اومان میں 2مہینے کا ای آئی سی کورس مکمل کرلیا واضح رہے کہ اس کورس کا انعقاد امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اے ٹی اے ریجنل پروگرام اور پاکستان کے باہمی اشتراک سے ہوا جس میں دنیا کے دیگر ملکوں سمیت پاکستان سے کورس میں متعلق اہلکار شامل ہوئے مذکورہ کورس میں بم ہینڈلنگ ، بم ڈی فیوزنگ، ایکسرے، ساخت ربوٹ اور واٹر ڈسریپٹر، ایوڈینس کولیکشن اور دیگر نت نئے طریقے سکھائے گئے آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال نے ای آئی سی کورس مکمل کرکے آنے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں سے ملاقات کی جس میں متعلقہ اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ ٹریننگ کے حوالے سے پولیس سربراہ کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح کی مذکورہ ٹریننگ میں انسپکٹر اور سپاہی سطح کے اہلکاروں کو بھیجا گیا جس سے فیلڈ ورک میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے آئی جی پی نے متعلقہ بم ڈسپوزل کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تربیت اور ہنر کو روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی میں استعمال کریں آئی جی پی نے کہا کہ اس طرح کے ایک اور کورس کیلئے بھی چار اور اہلکاروں کی نومی نیشن بھیجی گئی ہے اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر انعام الرحمن ملک اور اے آئی جی سپیشل برانچ مرزا حسن بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button