متفرق

اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے دنیور میں مختلف بیکریوں پر چھاپے مارے، حفظانِ صحت کے اصولوں کی پامالی پر بھاری جرمانے عائد

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر اور مجسٹریٹ اول عارف حسین نے دنیور میں مختلف بیکریوں پر چھاپے لگائے چھاپے کے دوران بیکریوں میں صفائی کے ناقص نظام پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر اور مجسٹریٹ اول عارف حسین نے دنیور میں مختلف بیکریوں اور کارخانوں پر چھاپے لگائے چھاپے کے دوران ناقص صفائی نظام پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے اور بیکری مالکان اور ملازمین کو دنیور پولیس سٹیشن میں بند کردیا اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے ایس ایچ او دنیور کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس وقت تک چین نہیں بیٹھے گی جب تک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اپنا قبلہ درست نہیں کرتے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسسٹنٹ کمشنر دنیور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button