تعلیم

سکیم آف ورک متعارف کرانے سے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، فرید اللہ ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر ڈویژن

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اور پہلی مرتبہ تمام سرکاری سکولز کے لئے سکیم  آف ورک متعارف کروایا ہے۔سکیم آف ورک سے اساتذہ کی تعلیمی مہارت میں اضافہ اور استعداد کار میں مزید اضافہ،اور تعلیمی معیار بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ریجن فریداللہ خان نے ڈائریکٹوریٹ میں اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے سکیم آف ورک کی تیاری میں دن رات محنت کی ہے۔سکیم آف ورک کی کاپیاں اے ای اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔دو دن میں کاپیاں تمام سکولز میں پہنچا دی جائینگی۔اور فوری عملدرؤمد کیا جائے گا۔جس کے بعد جلد ہی نتائج سامنے آئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button